پرائز بانڈ

750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہوگی

کوئٹہ: نیشنل سیونگز نے اعلان کیا ہے کہ 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 اپریل 2026 کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی ۔ قرعہ اندازی کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا اور نتائج کا اعلان اسی روز مکمل ہونے کے فوراً بعد کر دیا جائے گا ۔

750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں شرکاء کیلئے پُرکشش انعامات رکھے گئے ہیں ۔ پہلے انعام کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے دوسرے انعام کے طور پر 5 لاکھ روپے کے تین انعامات دیے جائیں گے جبکہ تیسرے انعام کے تحت 9,300 روپے کی رقم 1,696 خوش نصیب افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

نیشنل سیونگز کے تحت ہونے والی یہ قرعہ اندازی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد عوام کو محفوظ سرمایہ کاری کے ساتھ نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:200 روپے والے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان: قرعہ اندازی کی مکمل تفصیلات جانیں

کم مالیت کے بانڈز ہونے کے باوجود 750 روپے کے پرائز بانڈز سرمایہ کاروں میں اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

یہ نظام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نگرانی میں چلایا جاتا ہے ، جس سے شفافیت اور عوام کا اعتماد قائم رہتا ہے ۔ پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کا عمل نہایت آسان ہے ، جہاں شہری اپنا شناختی کارڈ اور درخواست فارم جمع کروا کر مجاز بینکوں یا نیشنل سیونگز کے دفاتر سے یہ بانڈز حاصل یا نقد کروا سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی جنوری 2025 میں پشاور میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ آئندہ قرعہ اندازی کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ ڈرا نمبر 36 کے نتائج جاری

اگر آپ کے پاس بھی 750 روپے کا پرائز بانڈ موجود ہے تو تاریخ یاد رکھیں 15 اپریل 2026 کیونکہ قسمت کسی بھی وقت بدل سکتی ہے ۔

Scroll to Top