فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)مسلم ہینڈز ضلع حویلی کی طرف سے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ان کیمپوں میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مریضوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت مندوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔
کیمپوں کا مقصد کم وسائل والے افراد اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اور بیماریوں کے ابتدائی علاج کو یقینی بنانا ہے۔ مقامی لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی صحت کا معائنہ کروا سکتے ہیں اور بروقت علاج حاصل کر سکتے ہیں ۔
فری میڈیکل کیمپ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1۔ گگڈار 7 اپریل، بروز منگل، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے۔
2۔ سیڑھیاں 9 تاریخ، بروز جمعرات، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے۔
3۔ دیگوار 11 تاریخ، بروز ہفتہ، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے۔
4۔ خورشید آباد 13تاریخ، بروز سوموار، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے۔
5۔ ہالن 15تاریخ، بروز بدھ، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے۔
6۔ کالامولہ 17تاریخ، بروز جمعہ، صبح 9 تا دن 1 بجے۔
7۔ سولی 19تاریخ، بروز اتوار، صبح 9 تا دن 1 بجے۔
8۔ ہالن جنوبی 19تاریخ، بروز منگل، صبح 9 تا دن 1 بجے۔
9۔ ہالن شمالی 23تاریخ، بروز جمعرات، صبح 9 تا دن 1 بجے۔
10۔ بھیڈی 25تاریخ، بروز ہفتہ، صبح 9تا دن 1 بجے فری میڈیکل کیمپ لگے گا
تنظیم کے نمائندوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کیمپ میں تشریف لائیں اور بروقت طبی معائنہ کروائیں تاکہ صحت کے مسائل کو ابتدائی مراحل میں حل کیا جا سکے۔




