مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)چیئرمین جائنٹ کمیٹی مظفرآباد سردارعبدالرزاق خان نے حکومت پاکستان سے پُرور اپیل کی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے عام عوام پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ، خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے ہی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ۔
مہنگائی کی وجہ سے نہ صرف چھوٹے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں بلکہ بڑے کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اورپاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 486,962 روپے مقرر
سردار عبدالرزاق خان نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے مزدور اور دھاڑی دار طبقہ کا گزارہ اب مشکل ہو گیا ہے ۔
حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے ، وزراء، مشیران اور بیوروکریٹس کو مفت پیٹرول اور بجلی کی سہولیات دینا ختم کی جائیں اور بڑی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معاشی ماہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درست قرار دیدیا
سردار عبدالرزاق خان نے زور دیا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھے اور فوری طور پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو واپس لے ۔
انہوں نے کہا کہ غریب اور مزدور طبقے کو اس مہنگائی کے طوفان سے بچانا ہر حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری: وفاق اور صوبوں کا سبسڈی کا بوجھ بانٹنے پر اتفاق
انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ حکومت خوش کے ناخن لے اور عوام پر ظلم بند کرے تاکہ روزمرہ کے ضروری اخراجات میں اضافہ نہ ہو اور ملک کی معاشی صورت حال مزید بگڑنے سے بچ سکے ۔




