لاہور: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی ۔ یہ میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
لاہور قلندرز کی قیادت اس وقت نوجوان اور باصلاحیت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جن کی قیادت میں ٹیم اپنی بہترین فارم میں واپس آنے کی کوشش کرے گی ۔
دوسری جانب ملتان سلطان کے کپتان آشٹن ٹرنر ہیں جو اپنی ٹیم کو منظم انداز میں میدان میں لے کر جیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے ۔
پی ایس ایل 11 میں اب تک ملتان سلطان نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے ان کی فارم اور اعتماد عیاں ہوتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ میری شراکت انتہائی اہم رہی، اعظم خان
وہ اس میچ میں بھی اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ لاہور قلندرز نے اپنے ابتدائی دو میچز میں سے ایک میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ٹیم کی یہ صورتحال میچ کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے کیونکہ لاہور قلندرز کو اپنی کمزوریوں کو دور کر کے شائقین کو خوش کرنےکے لیے اس میچ میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا ۔
ماہرین کے مطابق لاہور قلندرز کیلئے یہ میچ فارم بحال کرنے کا ایک سنہری موقع ہے جبکہ ملتان سلطان اپنی لگاتار کامیابیوں کے ساتھ حریف پر دباؤ ڈالنے کے لیے پُرعزم نظر آ رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فخر زمان کی پابندی کیخلاف اپیل، گیند سے چھیڑ چھاڑ کی تردید کردی
شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم میں زبردست مقابلہ دیکھنے کی توقع ہے ، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے ۔




