’معاہدہ ہو یا نہ ہو، امریکہ دو یا تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا‘ڈونلڈ ٹرمپ کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک انتہائی اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اگلے دو یا تین ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایران میں ہمارا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے‘ اور اب چاہے کوئی معاہدہ طے پائے یا نہ پائے، امریکہ مقررہ وقت میں وہاں سے نکل جائے گا۔ ان کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی واپسی کے لیے کسی باقاعدہ معاہدے کا پابند نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا آج قوم سے اہم خطاب، کیا ایران جنگ ختم ہونے جا رہی ہے؟

دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اس صورتحال پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس جنگ ختم کرنے کا ’ضروری ارادہ‘ موجود ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے بشرطیکہ ایران کی جانب سے پیش کردہ کچھ شرائط پوری کی جائیں۔ دونوں عالمی رہنماؤں کے بیانات نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Scroll to Top