آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج مجموعی طور پر موسم خشک اور خوشگوار موسم رہے گا اور کئی شہروں میں دن کے وقت دھوپ نکلنے سے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوگا تاہم رات کے وقت سردی کی شدت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر کے عوام دن بھر دھوپ سے لطف اندوز ہوں گے، راولا کوٹ، مظفرآباد، باغ، سدھنوتی، نیلم، حویلی، کوٹلی، میرپور اور بھمبر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ موسم مجموعی طور پر صاف رہے گا ۔
مختلف شہروں کا درجہ حرارت:
مظفرآباد: زیادہ سے زیادہ 18°C، کم سے کم 7°C
راولا کوٹ: زیادہ سے زیادہ 14°C، کم سے کم 6°C
باغ: زیادہ سے زیادہ 15°C، کم سے کم 5°C
سدھنوتی: زیادہ سے زیادہ 16°C، کم سے کم 7°C
نیلم ویلی: زیادہ سے زیادہ 10°C، کم سے کم 0°C
حویلی: زیادہ سے زیادہ 12°C، کم سے کم 2°C
کوٹلی: زیادہ سے زیادہ 20°C، کم سے کم 10°C
میرپور: زیادہ سے زیادہ 22°C، کم سے کم 12°C
بھمبر: زیادہ سے زیادہ 23°C، کم سے کم 11°C
آج کشمیر کے علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 80 فیصد تک رہنے کا امکان ہےجبکہ مختلف علاقوں میں ہوائیں 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی خشک اور صاف رہے گاتاہم شمالی علاقوں خاص طور پر نیلم ویلی، حویلی اور راولا کوٹ کے بلند پہاڑی مقامات پر رات کے وقت درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
آئندہ چند روز کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم نیلم ویلی، حویلی اور پیر چناسی کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے ساتھ ہی وسطی اور جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند متوقع ہےجو سفر کے دوران حد نگاہ کو متاثر کرسکتی ہے۔