میرپور : آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور سیاسی گہما گہمی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب میرپور کے حلقہ ایل اے تھری (LA-3) سے ایک نئے امیدوار کی انٹری ہوئی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے صاحبزادے اور قاسم مجید کے بھائی، چوہدری معزز مجید نے باقاعدہ طور پر اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
چوہدری معزز مجید نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور حلقے میں عوامی رابطوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔ میرپور کی سیاست میں چوہدری خاندان کا ایک مضبوط اثر و رسوخ رہا ہے، اور اب معزز مجید کی آمد سے حلقہ ایل اے تھری کے سیاسی منظر نامے میں بڑی تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کا دورہ راولپنڈی،مہاجرین کی شکایات کے ازالہ کی ہدایت
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان قیادت کی شمولیت سے میرپور میں انتخابی معرکہ مزید دلچسپ اور سخت ہونے کا امکان ہے۔




