آزاد کشمیر بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہےجس کی وجہ سے ماحول سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے بعد بارشوں کا یہ نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جو 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بادلوں کا راج رہے گا اور 31 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہےجبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات،افسوسناک خبر آ گئی
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں کچھ جگہوں پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز سوات، دیر، پٹن اور تیمرگرہ میں بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں دیر میں 4 ملی میٹر جبکہ کالام، پٹن اور تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ضلع حویلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری…. pic.twitter.com/G87YfGVOpK
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) March 30, 2026
مزید پڑھیں: ملک میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لیے! بارشوں کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ کیچ، پنجگور، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، خضدار، سوراب، قلات اور نوشکی میں بارش متوقع ہے۔ خاران، مستونگ، کوئٹہ، بولان، زیارت، ہرنائی، کچھی، سبی، کوہلو اور بارکھان میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے خضدار، کیچ اور شمالی اضلاع کے پہاڑی ندی نالوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/86YG36DCsZ
— Kashmir Digital (@KashmirDigital1) March 30, 2026




