سوئٹزر لینڈ میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سے پہلے ایک بہت بڑی چوری ہوئی ہے۔ کِٹ کیٹ چاکلیٹ کی 12 ٹن کھیپ لے جانے والا ایک ٹرک یورپ کے راستے میں پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔
عالمی فوڈ کمپنی نیسلے نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی مشہور کِٹ کیٹ چاکلیٹ کی یہ کھیپ گزشتہ ہفتے اٹلی سے پولینڈ بھیجی جا رہی تھی۔ اس چاکلیٹ کو راستے میں مختلف ممالک میں تقسیم بھی کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران تنازع کے حل میں قائدانہ کردار،برطانوی اخبار پاکستان کی موثر سفارتکاری کا معترف
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹرک میں 4 لاکھ 13 ہزار 793 چاکلیٹ بارز موجود تھیں۔ یہ ٹرک کسی نامعلوم جگہ پر اچانک لاپتا ہو گیا ہے۔ کمپنی کو اب یہ ڈر ہے کہ اس بڑی چوری کی وجہ سے ایسٹر کے موقع پر یورپ کے کچھ ممالک میں کِٹ کیٹ چاکلیٹ کی کمی ہو سکتی ہے۔ نیسلے کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ یہ چوری شدہ چاکلیٹ مارکیٹ میں غلط طریقوں سے بیچی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر چاکلیٹ پر موجود کوڈ کو اسکین کر کے اسے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔




