گلیڈی ایٹرز

پی ایس ایل11، پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی ۔ یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔اس اننگز میں نوجوان شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز برق رفتار اننگ کھیلی ۔

حسن نواز نے 53 بھی رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو مستحکم کیا ۔ ٹام کرن نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑی زیادہ اسکور نہیں بنا سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل11،پشاور زلمی نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

حیدرآباد کی طرف سے میریڈتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز تک محدود رہ گئی اور 8 وکٹیں گنوا بیٹھی ۔ عرفان خان نیازی نے 33 رنز بنائے ، حسان خان 31 اور کپتان مارنس لبوشین 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم وہ ٹیم کو فتح کے قریب نہیں لے جا سکے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، احمد دانیال نے دو اور الزاری جوزف، عثمان طارق اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈ کی بولنگ ناکام، ملتان سلطانز پانچ وکٹوں سے کامیاب

اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل گیارہ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اپنی ٹیم کی مضبوط کارکردگی دکھائی ۔

Scroll to Top