سکیورٹی فورسز

ژوب سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، 12دہشت گرد ہلاک

رات کی تاریکی میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی اے کی جانب سے ژوب سیکٹر کے علاقے گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی اور حملے کی مذموم کوشش کی گئی ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن عناصر نے خفیہ طریقے سے سرحدی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا ۔

فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے موثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لکی مروت:پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک، ہتھیار بھی برآمد

سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد ٹھکانوں اور پوسٹس کو تباہ کر دیا گیا جبکہ کم از کم 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک بڑے نقصان کو ٹال دیا بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بھی برقرار رکھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں بڑی کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد واصل جہنم ،دیگر فرار

حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور پاکستان کی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا ۔

Scroll to Top