اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق پمز ہسپتال کے آئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں چار ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ضروری ادویات تجویز کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں چشمہ لگانے اور پڑھنے کے لیے اچھی روشنی والی جگہ استعمال کرنے کی خاص ہدایت بھی کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے گزشتہ 11 دنوں سے اپنی دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی شکایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے معائنہ کیلئے میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
طبی معائنے کے بعد ان کی دائیں آنکھ میں پی وی ڈی (Post Vitreous Detachment) اور دور کی نظر میں کمزوری کی تشخیص ہوئی ہے۔ جیل انتظامیہ کو موصول ہونے والی اس رپورٹ میں ان کی بصارت کے حوالے سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ان کی آنکھ کی تکلیف میں مزید اضافہ نہ ہو۔




