اسلام آباد ٹریفک ایڈوائزری: آبپارہ اور گردونواح میں اہم ڈائیورژنز کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف حصوں، بالخصوص آبپارہ اور سہروردی روڈ کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آبپارہ چوک سے شیل پمپ تک کا راستہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا اور وہاں ڈائیورشن دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ایڈوائزری کے مطابق اولڈ ایم این اے ہوسٹل سہروردی سے سری نگر ہائی وے کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لال مسجد چوک سے آبپارہ چوک، سہروردی روڈ اور میونسپل روڈ پر بھی ٹریفک کے لیے ڈائیورژن ہوگی۔ لال مسجد سے آبپارہ جانے والے شہری زہید ملت اور صدر روڈ جی سکس کا راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کے اثرات، مٹی کا تیل مزید مہنگا ہو گیا

مزید برآں، چاند تارہ لوپ سے آبپارہ سہروردی روڈ پر بھی ٹریفک متاثر رہے گی، جس کے لیے شہریوں کو سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آرامکو نے ہائی اوکٹین پیٹرول پر 200روپے فی لیٹرکمی کی آفر لگا دی

Scroll to Top