ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ذاتی ای میل ہیک کر لیا

ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ایران سے منسلک ایک گروپ نے ہیک کر لیا ہے۔

ہنڈالا ہیک ٹیم نامی اس گروپ نے جمعہ کے روز اپنی ویب سائٹ پر کاش پٹیل کی مبینہ دستاویزات اور تصاویر شیئر کیں۔ ہیکرز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ ان عناصر سے باخبر ہے جو ڈائریکٹر کی ای میل معلومات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ معلومات پرانی ہیں اور ان میں حکومت کی کوئی خفیہ معلومات شامل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں امریکی زمینی فوج تعینات نہیں ہوگی، مارکو روبیو کا اہم بیان

امریکی حکام نے ہنڈالا گروپ کے ارکان کی شناخت میں مدد دینے والی معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران سے منسلک ہیکرز نے 2024 میں بھی کاش پٹیل کی نجی گفتگو تک رسائی حاصل کی تھی، جو ان کی ایف بی آئی سربراہ کے طور پر تعیناتی سے چند ہفتے پہلے کا واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں عید الاضحٰی پر کتنے دن کی چھٹیاں ملیں گی؟

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ حالیہ ہیکنگ اس پرانے واقعے سے مختلف ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں کاش پٹیل مختلف مقامات پر موجود ہیں، جن پر ہیکر گروپ کا لوگو لگا ہوا ہے۔ ان تصاویر میں وہ گاڑیوں، جہازوں اور ہوٹلوں میں نظر آ رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے ابھی تک ان لیک ہونے والی دستاویزات کی آزادانہ تصدیق نہیں کی ہے۔

Scroll to Top