مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے آئندہ ماہ رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پر نظر ثانی کی ہے جو 2 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے۔
آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعۃ المبارک کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ اتوار (2 مارچ) کو ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں پشاور میں ہوا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ “صدر آزاد جموں و کشمیر نے ریاست جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کے دفاتر میں آنے والے مقدس مہینے “رمضان” کے دوران درج ذیل اوقات کی پابندی کی منظوری دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 3:30 بجے تک کھلیں گے جب کہ کام کا وقت جمعہ کو صبح 9:30 سے دوپہر 01:00 بجے تک ہوگا۔
ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے ہفتے کے پہلے چار دنوں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 9:30 بجے سے دوپہر 02:30 بجے تک کام کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ سرکاری دفاتر رمضان المبارک کے دوران جمعہ کو صبح 9:30 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔