نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر نیلم چوہدری احسن اقبال نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ تحصیل شاردہ اور کیل کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی نیلم ، نائب تحصیلدار عارف ڈار ، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کیل سردار امجد اقبال اور ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ ممتاز بھی موجود تھے ۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عوامی وفود سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر حل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، سیماری میں موٹر سائیکل حادثے میں طالب علم معاذ بن منظور جاں بحق
ڈپٹی کمشنر نیلم نے شونٹھر پل کا بھی معائنہ کیا اور پل کی موجودہ حالت ، آمدورفت اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ پل کی دیکھ بھال اور مرمت کے اُمور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔
دورے کے دوران مقامی عمائدین اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ شونٹھر روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئینی ریاست کو سربراہ سے محروم رکھنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں، قیوم نیازی
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔




