محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور خیبر پختونخوا میں آسمان جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے ۔
اسلام آباد میں آج کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران یہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی 90 فیصد سے زائد ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا،ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
بارش سے متاثرہ علاقوں میں ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، مغل پورہ، ہربنس پورہ، اچھرہ، گلبرگ، لکشمی چوک، نشتر، فیروز پور روڈ اور کینال روڈ شامل ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، آسمان جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں بھی آج آسمان جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور ہوائیں مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا امکان نہیں۔تاہم 28 اور 29 مارچ کو بارش کے نئے سلسلے کراچی میں اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔




