عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 152 ڈالر اضافے کے بعد 4565 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 15,200 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 479,262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,031 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 410,889 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تاریخی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم مارکیٹ نے تیزی سے ریکوری کی ہے اور گزشتہ دو روز میں سونا مجموعی طور پر تقریباً 31,500 روپے مہنگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں43,600 روپے کی بڑی کمی
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے بڑھ کر 7,824 روپے ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ، ڈالر کی شرح تبادلہ اور سرمایہ کاروں کی بدلتی ہوئی دلچسپی مقامی مارکیٹ پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔ ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال اور شارٹ ٹرم اتار چڑھاؤ کے پیش نظر فیصلے انتہائی سوچ سمجھ کر کریں۔




