اسلام آباد: پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر اپنی عالمی اہمیت ثابت کر دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی عالمی شخصیت بن کر ابھرے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور عالمی سطح پر ان کی سفارتی اور اسٹریٹجک کوششوں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر پذیرائی:
گزشتہ 24 گھنٹوں سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ نہ صرف پاکستانی بلکہ عالمی صارفین بھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا اور وہاں کے معروف صحافی بھی ان کی حالیہ پیش رفت اور خطے میں ان کے کلیدی کردار پر سیر حاصل گفتگو کر رہے ہیں، جو ان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کا کردار اہم،خلیجی ممالک پاکستان کو اہم سمجھتے ہیں،عطاتارڑ
عالمی سطح پر مقبولیت کی وجوہات:
دنیا بھر کے تجزیہ کار اس بات پر حیران ہیں کہ فیلڈ مارشل جس بھی محاذ پر جاتے ہیں، وہاں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہیں۔ ان کی اس حالیہ مقبولیت کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ان کا “ثالث” کے طور پر ابھرتا ہوا کردار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے براہِ راست رابطے اور خطے میں استحکام لانے کی کوششوں نے انہیں عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں،ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی بات چیت کی تصدیق ہوگئی
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی 2025 میں چیف مارشل سید عاصم منیر کو ان کی غیر معمولی فوجی خدمات اور اسٹریٹجک مہارت کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کے براہِ راست رابطوں اور خطے میں قیامِ امن کے لیے ان کی کوششوں کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے سرچ اور ڈسکس کیا جا رہا ہے۔




