وادی لیپہ کے 80سالہ بزرگ شمس الرحمان کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی لیپہ کے 80سالہ بزرگ شمس الرحمان جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پانچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں آج بھی صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں، بزرگ شمس الرحمان نے1967میں گریجویشن مکمل کی، اس وقت پرائمری پاس والے کو بھی سرکاری ملازمت آسانی سے مل جاتی تھی تاہم شمس الرحمان نے سرکار ی ملازمت کرنا مناسب نہیں سمجھا ،پانچ زبانیں روانی سے بولتے ہیں ، 80سال کی عمر میں بھی وہ مکمل صحت مند اور توانا ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگوکرتے ہوئے بزرگ شمس الرحمان کا کہنا تھا کہ میری پیدائش1945 میں ہوئی ، بنہ مولا پرائمری سکول میںابتدائی تعلیم حاصل کی،مڈل لیپہ ویلی سے کیا ،گڑھی دوپٹہ سے 1964 میں میٹرک میں کیا ان کا کہنا تھاکہ گریجویشن میں نے پنجاب یونیورسٹی سے1667 میں کی۔

شمس الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نوازا ہے میرے پاس سب کچھ ہے اس لیے میں نے سرکاری ملازمت نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ میرے دو بھائی اعلیٰ سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔
انہوں نے صحت کے راز سے متعلق بتائے ہوئے کہا کہ محنت مشقت والے کام کرتا تھا ، گھر کی دیسی سبزیاں کھاتا تھا ، پیدل چلتا تھا، سستی نہیں کرتا تھا جس کے باعث آج بھی اللہ کے فضل سے تندرست وتوانا ہوں ۔

نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں شمس الرحمان نے کہا کہ نوجوان محنت کریں ،ورزش کریں جسم کو چست رکھیں اور سستی کو پاس بھی نہ پھٹکنے دیں ، دیسی غذائیں کھائیں اور مرغن غذائوں سے پرہیز کریں، بیماریوں سے بھی بچیں رہیں گے اورچست ،توانا رہیں گے انہوں نے نوجوانوںسے متعلق کہا کہ نوجوانوں ہی قوم کا مستقبل ہیں کل انہوں نے ہی ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے اس لئے نوجوان اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں ۔

Scroll to Top