بٹل سیکٹر پونچھ (کشمیر ڈیجیٹل / سخاوت سدوزئی) پاک فوج کے زیر اہتمام بٹل سیکٹر کے خوبصورت علاقے سلوئی منڈہول میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایک شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں مقامی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور قومی دن کی خوشیوں کو جوش و خروش کے ساتھ منانا تھا ۔
ٹورنامنٹ کے دوران مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے، تاہم فائنل میچ میں مقبول بٹ شہید والی بال کلب بوکڑہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوئی منڈہول کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔
فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے علاقے کے معززین، نوجوانوں اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
میچ کے دوران کھلاڑیوں کی مہارت، ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے پُرعزم ہیں ، مقررین
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے میجر شاہد محمود تھے، جنہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا، کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت راہوں پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
آخر میں میجر شاہد محمود نے چیمپئن ٹیم مقبول بٹ شہید والی بال کلب بوکڑہ اور رنر اپ ٹیم سلوئی منڈہول کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیےجبکہ کامیاب کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔
بٹل سیکٹر پونچھ(کشمیر ڈیجیٹل /سخاوت سدوزئی)پاک فوج کے زیر اہتمام بٹل سیکٹر کےعلاقے سلوئی منڈہول منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ مقبول بٹ شہید والی بال ٹیم بوکڑہ نے اپنے نام کرلیا ۔
بٹل سیکٹر پونچھ(کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج کے زیر اہتمام بٹل سیکٹر کے علاقے منڈہول سلوئی میں یوم پاکستان کے موقع پروالی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، والی بال ٹورنامنٹ مقبول بٹ ش۔ہید والی بال کلب بوکڑہ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی ماحولیاتی دہشت گردی، قیمتی جنگلات نذرِ آتش
سلوئی منڈہول کی ٹیم رنر اپ رہی،پاک فوج کے میجر شاہد محمود نے ٹورنامنٹ کی چیمپئن ٹیم اور رنر اپ کے کپتانوں میں انعامات تقسیم کیے ۔




