وادی نیلم میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام بری طرح متاثر،عوام کوشدید مشکلات

وادی نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم میں تین روز سے جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن عوام کی مشکلات میں کمی نہ ہوئی، بجلی اورمواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے، بالائی نیلم کے عوام کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق اٹھمقام اور گردونواح کے علاقوں میں ہلکی دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جار ی ہے ، گزشتہ روز ہونے والی برفباری کے باعث پوری وادی نیلم نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے ،سردی کی شدت بھی بڑھ چکی ہے۔
برفباری کے باعث مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ،جاگراں سڑک ،کیل تائو بٹ شاہراہ بند ہے جس کے سبب عوام کوسفری مشکلات کا سامنا ہےبجلی نہ ہونے سے علاقہ مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ،بالائی وادی نیلم کے عوام مسائل کا شکار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑ ھیں ۔وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد دب گئے، تلاش جاری، ایک معجزانہ طور پر بچ گیا

سڑکوں کی جزوی بندش اور برفباری کے باعث عوام کومریضوں کوہسپتالوں تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،شاہراہ نیلم مظفر آباد تا اٹھمقام بحال ہے ، مرکزی شاہراہ نیلم اور دیگر شاہراہوں پر کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں ۔ڈی سی نیلم کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے جلد ہی سڑکوں کی مکمل بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،ادھر ہسپتالوں اور طبی مراکز میں عملہ اور ادویات دستیاب ہیں اور آنے والے مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہمی کی جارہی ہیں جبکہ خوراک کےحوالے سے بھی عوام کو مسائل کا سامنا نہیں ہے ۔
موسمی صورتحال کے باعث انتظامیہ کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیاح حضرات رات کے اوقات میں ان علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں

سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاوبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہوگئی

گزشتہ روز برف میں پھنسے سیاحوں کو رات گئے ہی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

Scroll to Top