آزادکشمیر میں آج فی تولہ سونا کتنا روپے میں فروخت ہورہا ہے؟

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادمیں آج 24ا قیراط دس گرام سونا ،264,410 روپے، 24قیرا ط ایک تولہ 308,400 روپے جبکہ22قیراط دس گرام 242,374 روپے میں فروخت ہورہاہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کی کمی کے ساتھ 2887ڈالر ہوگئی ہے پاکستان میں بھی تولہ سونے کی قیمت میں 33سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 829روپے کی کمی ہوئی ہے  قیمتوں میں کمی کی وجہ سے صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تین لاکھ تین ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 59ہزار ہوگئی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔مظفرآباد میں مہنگائی کاراج، دیہاڑی پر کام بھی بند،مزدور خالی ہاتھ گھروں کو واپس جانے لگے

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم نہیں ہوتی ، صرافہ برادری کے مطابق سونا مہنگا ہونے کے باعث لوگوں کی خریداری کا رحجان بھی کم ہوجاتا ہے تاہم جب سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے تو خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔

Scroll to Top