پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، درجنوں کارکنان سید فدا ثقلین کے قافلے میں شامل

نیلم : آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے قریب آ تے ہی سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ لوہر نیلم کے علاقے کیسریاں میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا لگا جب پارٹی کے درجنوں کارکنان نے پی پی پی کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

عید الفطر کے دوسرے روز لوہر نیلم سے تعلق رکھنے والے ان کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار سید فدا ثقلین کاظمی سے ملاقات کی اور ان کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کرتے ہوئے ان کے قافلے میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ نئے شامل ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات اور پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، اسی لیے انہوں نے پی پی پی کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، شاہ غلام قادر کا بڑا دعویٰ

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوہر نیلم کے اہم علاقے کیسریاں سے ہونے والی یہ بڑی سیاسی شمولیت پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ سید فدا ثقلین کاظمی کی پوزیشن آنے والے انتخابات کے لیے مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

Scroll to Top