نئی دہلی/اسلام آبا د:سابق بھارتی فوجی آفیسرنے حالیہ پاک – بھارت تنازع کے دوران جنگی صورت حال پر کھلے دل سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے جبکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف محض کھدے بنائے جو ایک دن میں بھر گئے ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے اس تنازع میں برتری حاصل کی ۔ میں نے خود دیکھا کہ ہمارے کئی طیارے مار گرائے گئے اور تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی تھی لیکن پاکستان نے معاملے کو آگے نہیں بڑھایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:“میں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی”، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی 8 جنگیں رکوانے کا پھر کریڈٹ لے لیا
سابق فوجی کے مطابق یہ دعویٰ ان کے ذاتی مشاہدے اور تجربے پر مبنی ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے محتاط رویہ جنگ کو مزید بگڑنے سے روکا ۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے بیانات سیاسی اور فوجی پروپیگنڈے کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے دعوے اکثر مختلف ہوتے ہی ں۔ اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ حقیقی جنگی صورت حال میں فاتح کون رہا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ، ایک ایسا لمحہ جس نے عسکری توازن، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی تاثر کو نئی سمت دے دی، احمد حسن عربی
اس سے قبل دونوں ممالک کے میڈیا میں بھی متضاد رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، جس کے باعث جنگی نتائج پر مکمل اتفاق رائے موجود نہیں ۔




