خوشخبری! حکومت نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم میں نمایاں تبدیلیاں کر دیں

وفاقی حکومت نے عام شہریوں کے لیے گھر حاصل کرنا مزید آسان بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم میں قرض کی حد اور گھر کے سائز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، اس اسکیم میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ متوسط اور کم آمدنی والے افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔ پہلے اس منصوبے کے تحت قرض کی حد کم تھی، لیکن اب اسے بڑھا کر ایک کروڑ روپے تک کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر پاکستانی کو عیدی ملے گی؟ حکومت کا ’پی ایم عیدی پروگرام 2026‘کا منصوبہ

حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رہائشی یونٹ کے سائز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اب شہری 10 مرلہ تک کے گھر یا 1500 مربع فٹ تک کے فلیٹ کے لیے قرض حاصل کر سکیں گے، جبکہ اس سے پہلے یہ حد صرف 5 مرلہ یا 1360 مربع فٹ تک محدود تھی۔ اس اسکیم کے تحت سود کی شرح بھی انتہائی کم یعنی 5 فیصد فکس رکھی گئی ہے اور قرض کی مدت 20 سال تک ہوگی۔ ابتدائی 10 سال کے لیے حکومت کی جانب سے مارک اپ سبسڈی دی جائے گی، جس سے ماہانہ قسطیں کم رہیں گی اور ادائیگی آسان ہو جائے گی۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف گھر خریدنا ہی نہیں بلکہ پلاٹ کی خریداری اور اپنی زمین پر تعمیر کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو صرف 10 فیصد رقم بطور ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانا ہوگی، جبکہ باقی رقم بینک فراہم کریں گے۔ حکومت نے کمرشل، اسلامی اور مائیکروفنانس بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس منصوبے کو عوام تک پہنچائیں، جبکہ حکومت بینکوں کو جزوی رسک کوریج بھی فراہم کرے گی تاکہ قرض کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج: 13,000 روپے کی فوری تقسیم کا فیصلہ، 9999 ایس ایم ایس سروس کا آغاز

Scroll to Top