مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) دارلحکومت مظفرآباد میں اّل حیدر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سینٹرل بار میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم،عوام سمیت وکلاءکی بڑی تعداد نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات دیئے ۔ اس حوالے سے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں معصوم زندگیاں بچانے کیلئے آگے آنا چاہیے ۔
تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی بچانا ہم سب کا فرض ہے ۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی نبھائیں۔ کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ ایک جان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے ۔
آزادکشمیر : پلندری جانیوالا کیری ڈبہ مہران کار سے ٹکر اگیا، خاتون بیٹے سمیت جاں بحق، تین افراد زخمی