پی سی بی میں مینٹور 50 سے 60 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے لیکن کام کا پتہ نہیں! رانا ثنا اللہ نے سوال اٹھا دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بھاری تنخواہوں اور مراعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں 50 سے 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر مینٹورز مقرر کیے گئے ہیں جو اپنے فرائض سے بالکل ناواقف ہیں۔

ایک نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی سی بی ایک آزاد ادارہ ہےلیکن اس کی کارکردگی پر کابینہ اور پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے 10 سالوں میں بورڈ میں کیا ہوتا رہا ہے، کالج اور کلب گیمز کی کیا حالت ہے اور ان پر کیا پیسہ خرچ ہو رہا ہےیہ سب قوم کے سامنے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کےبالائی مقامات پر شدید برفباری جاری، راستے متاثر، مسافروں کو احتیاط کی ہدایت

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی میں کام نہ کرنے کے باوجود 50 لاکھ روپے ماہانہ لینے والے افراد موجود ہیں اور دیگر ذمہ داران کی مراعات دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے تجویز دی کہ وزیر اعظم خود اس کا نوٹس لیں اور کابینہ اور پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے جہاں لوگ اپنی طاقت کے بل بوتے پر بورڈ میں آتے ہیں، اپنی مرضی کرتے ہیں اور پھر کرکٹ کا یہ حال ہوتا ہے۔

انہوں نے دیگر اسپورٹس ایسوسی ایشنز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی ریٹائرڈ افراد سیر سپاٹے کے لیے براجمان ہو جاتے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔

Scroll to Top