27 فروری: سرپرائز ڈے – پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کی یاد

27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارت کو ایک ایسا سرپرائز دیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بھارت نے 26 فروری کو بالاکوٹ میں ناکام حملہ کیا، جس کے جواب میں اگلے ہی دن پاکستان نے بھارت کو نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو مگ-21 طیارے مار گرائے جن میں سے ایک طیارے کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستانی فوج نے ابھینندن کو حراست میں لینے کے بعد اسے چائے پلائی جس پر اس کا مشہور جملہ “ٹی واز فینٹاسٹک” دنیا بھر میں وائرل ہو گیا۔ پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ابھینندن کو 1 مارچ 2019 کو بحفاظت عزت کے ساتھ بھارت واپس بھیج دیا جسے عالمی سطح پر ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔ اس آپریشن کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کا نام دیا گیا جسے آج 6 برس گذر گئے۔

یہ دن پاکستان کی فضائی برتری، پیشہ ورانہ مہارت اور امن پسندی کی علامت ہے، جسے ہر سال “سرپرائز ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Scroll to Top