حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، درجنوں فلسطینی قیدی رہا

غزہ،تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں ، اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے ابتدائی طور پر درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے، معاہدہ کے تحت آج 620 فلسطینی قیدیوں کو رہاکیا جائیگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کی گئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی  اور شلومو منصور کی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کا پہلا قافلہ ریڈ کراس اوفر جیل سے لے کرراملہ پہنچا جہاں فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر رقت آمیز دیکھنے میں آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔

رہائی پانے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ تھکے ہوئے اور بھوکے ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں میڈیا سے بات کرنے والے کچھ فلسطینی قیدیوں نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران تھکاوٹ، بھوک، اپنے جسمانی وزن میں بہت زیادہ کمی، بھوکے رہنے کی بات کی۔

آج جمعرات کے روز عمر قید اور طویل سزائیں کاٹنے والے 43 فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے، 6 کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں رہا کر دیا گیا اور 97 کو مقبوضہ علاقے سے کم از کم عارضی طور پر مصر جلاوطن کر دیا جائیگا،11 جو عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے یا طویل سزا کاٹ رہے تھے انہیں واپس غزہ بھیج دیا جائے گا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ غزہ سے ہزاروں فلسطینی، مردہ اور زندہ، اسرائیلی حراست میں ہیں۔46 خواتین اور بچے بھی ہیں جنہیں رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے 6 اسرائیلی چھوڑ دئیے،نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی

 

Scroll to Top