کھوئیرٹہ پولیس کا فوری ایکشن، 18لاکھ کا کپڑا چرانے والے 2ملزمان گرفتار

کوٹلی( کشمیر ڈیجیٹل) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے 18 لاکھ مالیت کا کپڑا چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، تیسرے کی تلاش کیلئے چھاپے، موٹرسائیکل بھی ضبط کر لیا گیا۔

کھوئی رٹہ کے تاجر عتیق الرحمن نے اپنی دکان سے کپڑا بلٹی کروایا جب بلٹی کھوئی رٹہ پہنچی تو بروٹھ میں رہائش پذیر افغان ملزم یوسف ولد امیر علی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بلٹی چوری کر لی۔

عتیق الرحمن کی درخواست پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کی ٹیم نے ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر لیا، ملزمان کی نشاندہی پر ہی چوری شدہ کپڑا مالیتی 18لاکھ روپے اور موٹر سائیکل بر آمد کیاگیا۔

سہولت کار محمد گل ولد ظریف ساکن نوشہرہ پشاور کو بھی گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عمیر کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ مجتبیٰ بانڈے کی گرفتاری کے خلاف آزادی چوک میں احتجاج جاری

Scroll to Top