عوامی ایکشن کمیٹی تمام جماعتوں کو بلڈوز کرکے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، غلام اللہ اعوان کا دعویٰ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزادکشمیر کے موجودہ حالات قابل توجہ ہیں ، ریاست میں عدم اعتماد کی فضاء جاری ہے ۔ ریاست انارکی اور انتشار کا شکار ہے ۔ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ریاست سے کرپشن ختم کردی ہے ۔

لگتا ہے کہ وزیراعظم کسی خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں ۔ سب سے بڑی کرپشن میں تو خود ملوث ہیں۔ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میںسید غلام رضا کاظمی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کیا ، غلام اللہ اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آزادکشمیر میں اس سے بڑی کرپشن کیا ہوگی کہ راولپنڈی ڈویژن کو ایک کمشنر چلا رہا ہے اور راولپنڈی جتنی ریاست کو چلانے کیلئے 32 فلیگ ہولڈر ہیں ۔

وزرائے حکومت صرف سیاسی رشوت کے طور پر حکومت میں ہیں تاکہ وزیراعظم کی کرسی بچی رہے اور یہ 32 وزراء ، تنخواہ ، مراعات سے لطف اندوز ہوتےرہیں۔ 32 وزراء کا مطلب ہے کہ ان کی بیوی کیلئے الگ گاڑی ، ان کے بچوں کیلئے الگ گاڑی ، ان کے پروٹوکول کیلئے الگ گاڑیاں ، ان کی مراعات الگ اور ان کی تنخواہیں بے تحاشہ ۔ جو سہولیات عوام کو ملنی چاہیں تھیں ان سہولیات سے حکمران عیاشیاں کررہے ہیں ۔

سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سیاسی جماعتوں کے سامنے طاقت بن کر ابھری ہے۔لوگ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو ان سائونڈ ایم ایل ایز سمجھتے ہیں ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی آواز پر لوگ لبیک کہتے ہیںاور ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں ۔ لوگ ان موجودہ حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مسترد کرچکے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے پاس تو الیکشن میں جانے کا ایجنڈا ہی نہیں ہے ۔ اگرآزادکشمیر میں یہی صورتحال رہی تو مجھے لگتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اگرالیکشن میں جاتی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو بلڈوز کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنا لے گی ۔
سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں اور عوام ان سے تنگ آچکی ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کی ساکھ کو اڑا کر رکھ دیا، موجودہ حکمران ووٹ مانگنے عوام کے پاس کس منہ سے جائیں گے ۔

ان سیاستدانوں کا مشن صرف اقتدارکا حصول مراعات اور تنخواہوںکا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اقتدار پر براجمان ہوجاتے ہیں۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ نیلم کے اندر بندے اور بچی برف میں دب کر جاںبحق ہوگئے تو اس کی آپ کےحکمرانوں کو کیا پرواہ ہے ان کے بچے شہروں کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں ، انہیں گاڑیاں اور عیاشی میسر ہے اگر مسائل کا شکار ہے تو غریب عوام ہے

سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ عوام وزیراعظم کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اس کی بنیادی وجہ سیاسی لیڈر شپ کا ناکام ہونا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی اس وقت ریاست میں ایک طاقت بن کر سامنے آئی ہے اگر یہ الیکشن میں جاتے ہیں تو دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ انہوں نے اقتدار کو حاصل ہی صرف عیاشیوں کیلئے کیا ہے، یہ سرکاری گاڑیاں اپنے باپ کی جائیداد سمجھ کر استعمال کرتے ہیں،ان کو عوام کی کیا فکر ہے۔
افغانستان نے انگلینڈکو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دیا

Scroll to Top