دریائے نیلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل

اٹھمقام(کشمیر ڈیجیٹل) دریائے نیلم سے برآمد ہونیوالی ڈیڈ باڈی کو ریکور کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھمقام منتقل کردیا ۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام میں قائم ایمرجنسی ریسکیو کے نمبر پردن گیارہ بجے کال موصول ہوئی کہ دریائے نیلم میں آٹھمقام لاری اڈے کے قریب ایک لاش پڑی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مقامی پولیس ،پاکستان آرمی اور مقامی کمیونٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،

دریا کا بہاؤ تیز اور پانی انتہائی ٹھنڈا ہونے کے باوجود آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا ۔انچارج ڈی ڈی ایم اے نیلم ویلی محمد اختر ایوب کا کہنا تھا کہ نامعلوم ڈیڈ باڈی کو شناخت کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا ۔رپورٹ ملنے پر لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔
جاوید بڈھانوی کیخلاف ہرزا سرائی،پیپلزپارٹی نکیال کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معافی مانگنے مطالبہ

Scroll to Top