shah gulaam qadir

شاہ غلام قادر نےحکومت کو وارننگ دے دی،الیکشن سے متعلق بڑا اعلان

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل ) صدر مسلم ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آئندہ دو حلقوں سے الیکشن لڑوں گا ،شہباز شریف کا شکریہ کہ انہوں نے تین دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا ، نیلم میں دانش سکول کے لئے فائل ورک مکمل ہے لیکن حکومت روڑے اٹکا رہی ہے ۔صدر ن لیگ آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نیلم میں حکومت نے دانش سکول کا قیام عمل میں نہ لایا تو سخت رد عمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن کسی بھی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی،بھرپور مزاحمت کریں گے، شاہ غلام قادر کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیلم میں لوکل گورنمنٹ سکیموں کی چیکنگ ہونی چاہیے ،میرے حلقے کی تمام سکیمیں پبلش کی جاتی رہی ہیں ۔
ہمارے دور میں ہسپتالوں میں ایمر جنسی سروسز چلائی گئیں اور ڈاکٹر ز بھی پورے تھے ،آج بڑے پیکجز دینے کے باوجود ڈاکٹر حاضر کیوں نہیں ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کی جارہی ہے اس کی روک تھام نہ کی گئی تو بڑے سانحات رونما ہوں گے ۔

شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ تیس حلقو ں میں اپوزیشن کا کردار اداکررہے ہیں ،کارکنوں کے اصرار آئندہ دونوں حلقوں سے الیکشن میں حصہ لوں گا ،پارٹی میں جن کے کچھ تحفظات ہیں وہ دور ہوجائیں گے ،مسلم لیگ آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی۔

Scroll to Top