مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے گوجرہ بائی پاس اور پلیٹ کے علاقے میں مختلف دکانوں کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی نے 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کی خلاف ورزی پر گوجرہ بائی پاس اور پلیٹ کے مقام پر مختلف دکانوں کے خلاف کارروائی کی ۔
پلیٹ میں واقع کیش اینڈ کیری کو سیل کر دیا گیا،لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں مختلف پروڈکٹس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی۔
مختلف دکانوں کو نوٹسز اور جرمانے بھی کیے گئے۔رمضان میں قریب آتے ہی ریاست بھر میں گرانفروش متحرک ہوگئے ہیں اور ریاستی دارالحکومت میں مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے تاہم دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے بھی عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔مختلف اضلاع میں انتظامی افسران اجلاس بلاکر اس حوالے سے حکمت عملی طے کر رہے ہیں اسی سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کارروائی عمل میں لائی گئی اور کیش اینڈ کیری کو سیل کیا گیا جبکہ مضر صحت اشیاء بھی ضبط کرلی گئیں ۔