رمضان میں عوام کو سستی اور معیاری اشیا ءکی فراہمی ،خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کے معیار کی پڑتال کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل ،رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرحکومت کی جانب سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کئےجارہے ہیں۔

ماہ مبارک کے دوران عوام کی سہولت کے لیے سستےسٹالز لگائے جاتے ہیں لیکن احتمال ہے کہ فوڈ بزنس آپریٹرز کی جانب سے اشیاء کوسستا کر کے بیچنے کے لئے معیار کو نہ گرادیا جائے۔ یوں بازاروں میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت  کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

لہذا معمول کی چیکنگ کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خورونوش کی چیکنگ کے لیے حسب ہدایت حکام بالا خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو آفیسران پر مشتمل ہوں گی اور متعلقہ بازاروں میں اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔یہ ٹیمیں ماہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ مطابق شیڈ ول مظفر آباد ، جہلم ویلی شہر کے جملہ انٹری پوائنٹس پر ناکہ بندی کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 ء کے تحت سخت کارروائیاں عمل میں لانے کے علاوہ مختلف امور کو خصوصی طور پر پڑتال کا حصہ بنائیں گے۔

۔ ان امور میں رمضان المبارک کے دوران پکوڑے سموسے جلیبی اور دیگر تلی جانے والی اشیاء کے لئے تیل اور گھی کے بار بار استعمال کو روکا جائے گا اور ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔ سموسے، پکوڑے،جلیبی اور اس طرح کے تیار کھانے، اشیاء کے سٹال، ریڑھی وغیرہ پر رکھی گئی اشیاء ایسی جگہ فروخت نہ ہوں جہاں گردو غباران پر پڑتا ہو اور مکھیاں وغیر ہ بیٹھتی ہوں اشیاء کو ڈھانپ کر رکھوایا جائے گا۔ پکوڑوں سموسوں جلیبی اور اسی نوعیت کی اشیاء کی پیکنگ اخبارات اور دیگر سیاہی والے پیپرز میں کئے جانے کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

غیر معیاری، ناقص اور گلی سڑی سبزی فروٹ کی فروخت پر کڑی نظر رکھی جائے گی نیز غیر معیاری مشروبات کی فروخت کو روکا جائے گا۔ بیکرز مصالہ جات اور پانی کی کوالٹی یقینی بنائی جائے گی۔ محکمانہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور رپورٹ دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفر آباد ارسال کی جائے گی۔

Scroll to Top