راولپنڈی ( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے معروف صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر مرحوم اطہر مسعود وانی کے بھائی سابق انجینئر پی ڈبلیو ڈی محکمہ شاہرات آزاد کشمیر ظفر وانی انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز نماز ظہر کے بعد قائداعظم پارک ایف بلاک میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم ظفر وانی آزاد کشمیر کے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فرحت میر کے برادر نسبتی تھے۔
ان کے انتقال پر صحافتی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ روزنامہ کشمیر کی آواز کی ٹیم نے بھی ظفر وانی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔
چیف ایڈیٹر فرح محبوب لون، ایگزیکٹیو ایڈیٹر محبوب لون، ایڈیٹر امجد بٹ اور مینجنگ ایڈیٹر سید عمر گردیزی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چند روز قبل اطہر مسعود وانی کے انتقال کا غم ابھی تازہ تھا کہ ان کے بھائی ظفر وانی کے انتقال کی افسوسناک خبر آ گئی۔
یہ خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔