اسلام آباد:سکائی نیوز کی جانب سے نشر کی گئی ایک بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹ میں افغانستان کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے بعد میں ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر جاری منظم پروپیگنڈے کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب بین الاقوامی نشریاتی ادارے “اسکائی نیوز” نے اپنی ایک من گھڑت اور مضحکہ خیز رپورٹ کو عوامی دباؤ اور حقائق سامنے آنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ، جوان پاک فوج
اسکائی نیوز نے پہلے اپنے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ کیا اور پھر ایک رپورٹ نشر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر “فضائی حملہ” کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کے پاس کوئی ائیر فورس ہی نہیں ہے۔
تاہم، سوشل میڈیا پر حقائق سامنے آنے اور دفاعی ماہرین کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اسکائی نیوز کو اپنی یہ جھوٹی اسٹوری اور ٹویٹ ہٹانی پڑی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرگن ہائیڈرل پاور اسٹیشن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری، پی ڈی او حکام
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکائی نیوز پاکستان دشمنی میں اتنا اندھا ہو گیا کہ وہ بنیادی زمینی حقائق بھی بھول گیا کہ جس ملک کے پاس لڑاکا طیارے ہی نہیں وہ فضائی حملہ کیسے کر سکتا ہے۔
اسکائی نیوز کی جانب سے رپورٹ ڈیلیٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خبر محض بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینے اور پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے گھڑی گئی تھی، جو کہ اب بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
BREAKING: Afghanistan’s military authority says the country has begun carrying out airstrikes against Pakistan in retaliation for recent Pakistani strikes.
@JayneSeckerSky has the latest ⬇️Latest 🔗 https://t.co/6W5I9nyY8G
📺 Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube pic.twitter.com/Z29G82oFEC
— Sky News (@SkyNews) February 26, 2026




