وای نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم کے علاقے دواریاں بالا بازار میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے اطلاع ملنے پر ایمرجنسی رسپانس کے اہلکاران کو 5 بج کر 15 منٹ پر موقع کی طرف روانہ کیا گیا۔
ایمرجنسی رسپانس کا عملہ پانچ بج کر چالیس منٹ پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اسی اثنا میں آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے نیلم ایمرجنسی رسپانس کی فائر وہیکل یونٹ شاردہ کو بھی موقع کی طرف روانہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، مقامی لوگوں ، رضاکاروں مقامی پولیس ہمراہ ایس ایچ او لوات اور پاکستان آرمی کی یونٹ دواریاں کی مدد سے آگ پر آدھ گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا ،متصل بازار اور محلے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم آپریشن کی نگرانی کرتے رہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں سات د کانیں، دو گیسٹ ہاؤسز، دو موٹر سائیکل جل گئے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل گزشتہ سال بھی آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں آگ لگنے سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تھیں گزشتہ سال واقعہ نیلم کے باریان سیری بازار میں پیش آیا تھا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے پانچ دکانیں لپیٹ میں آگئیں تھیں ۔ آگ لگنے سے وہاں موجود دو موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں تھیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔
وادی نیلم میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں بھاری نقصان ہوا چکا ہے تاہم حکومت کی طرف سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بظاہر کوئی اقدامات نظر نہیں آتے ۔حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔