عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان تھم نہ سکا اور ہفتے کے روز مسلسل چوتھے دن بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 71 ڈالر کے نمایاں اضافے کے بعد 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزا دکشمیر اور پاکستان کے دیگر شہروں میں آج سونے کے نرخ یکساں رہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور چاندی کی فی تولہ قیمت 374 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 948 روپے ہوگئی ہے۔




