مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد نے آج مورخہ 21 فروری 2026 کے لیے ضلع مظفرآباد میں مرغی، انڈوں، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغ برائیلر زندہ کی قیمت 372 روپے، مرغ برائیلر گوشت 395 روپے، مرغ دیسی خالص 1050 روپے اور مرغ گولڈن کی قیمت 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمت 228 روپے فی درجن (40 سے 50 گرام) اور 248 روپے فی درجن (51 سے 65 گرام) طے پائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان سے قبل مظفرآباد میں گیس بحران، سلنڈر 4000 روپے تک پہنچ گیا
اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کے لیے بھی الگ الگ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔ آلو سرخ کی قیمت 30 سے 50 روپے، پیاز 70 سے 90 روپے، ٹماٹر 80 سے 110 روپے، ادرک 350 سے 410 روپے اور لہسن کی قیمت 360 روپے فی کلو تک رکھی گئی ہے۔ پھلوں میں سیب سفیدکی مختلف اقسام 200 سے 330 روپے تک اور کیلا 200 سے 802 روپے فی درجن فروخت ہوگا۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ یہ ریٹ لسٹ دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔ ایک وقت میں دکان پر دو سے زائد برائلر مرغ کا گوشت فروخت کے لیے نہیں رکھا جائے گا اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ دکانداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ گاہک کو طلب کرنے پر باقاعدہ رسید فراہم کریں۔ مزید یہ کہ سستا رمضان بازار میں تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام بازار سے 10 روپے کم رکھی گئی ہیں۔




