چیمپئنز ٹرافی؛ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری،49 رنز پر 2 آوٹ

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی حسن میراز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نجم الحسین شانتو 77 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

جاکر علی نے 45، رشاد حسین نے 26 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دیدیا۔کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے۔اس کے علاوہ رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں کیسے جاسکتا ہے؟
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں۔تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔ جو کہ بظاہر بہت مشکل لگ رہا ہے۔

ہائیکورٹ آزادکشمیر،فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل

Scroll to Top