راجہ شفیق

حلقہ نمبر 5 چڑہوئی : راجہ شفیق خان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع کوٹلی کےعلاقے درگوٹی کراس میں ایک پُروقار اور بابرکت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جو اُمیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ 5 چڑہوئی راجہ شفیق خان کے اعزاز میں منعقد ہوئی ۔

اس خوبصورت تقریب کی میزبانی راجہ اورنگزیب اور شاہویز اقبال نے اپنے گھر پر کی، جہاں معززینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ افطار پارٹی میں ماسٹر شفیق ، راجہ مہتاب ، راجہ سعید ، بٹ ریاض ، راجہ وحید ، راجہ احسان سمیت دیگر معزز احباب شریک ہوئے ۔ تقریب کا ماحول نہایت خوشگوار، باوقار اورروح پرور تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوپن یونیورسٹی،بہار 2026ء کےسمسٹر داخلوں کی تاریخ میں25فروری تک توسیع

شرکاء نے اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا اور رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹتے ہوئے علاقے کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ محمد شفیق خان نے میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی محبت، خلوص اور اعتماد ہی ان کا اصل سرمایہ اور طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ 5 چڑہوئی کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی لیاقت علی ملک افطاری لیکر برار کوٹ پہنچ گئے، نوجوانوں کے درمیان مل جل گئے

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک صبر، اخوت اور ایثار کا درس دیتا ہے اور اسی جذبے کے تحت ہمیں اپنے علاقے کی بہتری اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی ۔ انہوں نے اتحاد و اتفاق کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور یکجہتی کے ذریعے ہی ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے ۔ تقریب اختتام پذیر ہوئی تو اجتماعی دعا کی گئی ۔

Scroll to Top