راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 اوورز کے اختتام پر 77 رنز بنائے ہیں اور ان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
کپتان نجم الحسن شنٹو ٹیم کے مجموؑی اسکور کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ توحید ہریدوئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل مہدی حسن مرزا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجب انہوں نے ایک غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے مڈ آن پر کیچ دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل اور ولیم او’روئیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں: راچن رویندرا اور کائل جیمیسن کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلادیش نے بھی اپنی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جہاں ناہید رانا اور محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نیوزی لینڈ کی کوشش ہے کہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔