مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کئی دن تک کمی کے بعد بدھ کے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی۔ یہ اضافہ بین الاقوامی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق سامنے آیا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے۔

مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ16 ہزار 62روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 1ہزارایک سو 14روپے فی تولہ میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ42 ہزار439روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ14ہزار762 روپے تھی، جو دن کے دوران 9,000 روپے کی کمی کے بعد اس سطح پر آئی تھی۔ تاہم آج دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے قیمتوں کا رجحان تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب میں شامل ہونے کو تیار: ابراہیم امین کا بڑا اعلان

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 13 ڈالر اضافے کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4,933 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی 32 روپے بڑھ کر 8,046 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی: فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا

Scroll to Top