آئی سی سی کا بھارت سے اہم ایونٹس کسی اور ملک کو دیے جانے پر غور، میڈیا رپورٹ

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دیے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے متبادل میزبان ملک کی تلاش پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے ان گلوبل ایونٹس کا متبادل میزبان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا دوبارہ ہوگا؟ امکانات سامنے آگئے

رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، تاہم بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اب اس فیصلے پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Scroll to Top