آزادکشمیر

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی: فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 716 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ، نیا نوٹیفیکیشن جاری

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 130 ڈالر گرنے کے بعد 4879 ڈالر تک آ گئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی؛ چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 8 ہزار 14 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 129 روپے کمی سے 6 ہزار 870 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 75.30 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ہونے والی اس کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز

Scroll to Top