مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل )مجرموں کیلئے دہشت کی علامت بننے والے پاکستان پولیس سروس کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) ملک لیاقت علی آئی جی آزاد کشمیر تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے سابق پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی، کیپٹن (ریٹائرڈ) ملک لیاقت علی کو آزاد کشمیر پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجرموں کیلئے دہشت کی علامت بننے والے پاکستان پولیس سروس کے کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی کیپٹن لیاقت علی ملک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات مندانہ فیصلوں اور مؤثر قیادت کے باعث شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پر قابو پانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، جس پر انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کے بڑھتے واقعات نے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا تھا۔ اس صورتحال میں کیپٹن لیاقت علی ملک نے بطور ڈی آئی جی سٹی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے منظم جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کیا اور پولیس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
ان کی قیادت میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جس نے 24 گھنٹے کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران متعدد خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کو توڑا گیا۔ پولیس کارروائیوں کے نتیجے میں شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی اور شہریوں میں احساسِ تحفظ بحال ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں جبکہ اسلحہ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر ہزاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مقدمات درج کیے گئے جس سے جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے میں مدد ملی۔
کیپٹن لیاقت علی نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ۔ ان کی قیادت میں پولیس فورس کو مزید فعال اور پیشہ ور بنایا گیا جس کے اثرات شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کی صورت میں سامنے آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ
ان نمایاں خدمات اور امن و امان کی بحالی میں کردار کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہری حلقوں کی جانب سے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔




