اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اس لئے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کا عشائیہ، مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈا پور کو گلے لگالیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصررضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔
بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی پولیس کے لیے یہ بہت اہم دن یے ہمارے پاس دہشتگردی سے لڑنے والی فورس موجود نہیں تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ نہیں ہو سکتی :روہت شرما
ہم نے تین ماہ پہلے شروع کیا یہ 6 ماہ کا کورس ہے جو دن رات کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان آفیسرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ان کو تربیت دی۔
اسلام آباد میں ٹریننگ اسکولز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے باہر کے لوگ بھی ٹریننگ کرنے یہاں آئیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی رہنما عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔
دو ماہ میں اسلام آباد جیل کا کام تکمیل کو پہنچ جائے گا، جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے اس لئے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔




