زعیم قادری

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی ۔

زعیم قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ اس دوران وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور بطور ترجمان پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن پی پی کو ووٹ دے گی لیکن حکومت میں حصہ نہیں لے گی: احسن اقبال

2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث زعیم قادری مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے اور عوام پاکستان پارٹی سے منسلک ہو گئے۔ ان کا سیاسی کیریئر کئی اہم مراحل پر مشتمل رہا، اور وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور سیاست میں دیانتداری کے لیے جانے جاتے تھے ۔

زعیم قادری کے انتقال پر سیاسی حلقوں اور عوام میں دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کئی رہنما اور کارکنان نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مارکیٹ میں آئی فون 17 ای کی آمد قریب، معیار اور قیمت میں توازن

زعیم قادری نہ صرف ایک سیاستدان تھے بلکہ عوام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے والے رہنما بھی تھے۔ ان کی رہنمائی اور تجربات پاکستانی سیاست میں یادگار رہیں گے ۔

Scroll to Top